بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی وزیر خزانہ، اسکاٹ بیسنٹ (یا اسکاٹ فری مین) نے، جو ایران کی جوابی کاروائیوں کے خوف سے اپنی رہائش ایک فوجی چھاؤنی میں منتقل کرنے پر مجبور ہو گیا ہے، آج جمعہ کو سی بی ایس نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک طرف سے دعویٰ کیا کہ "چھاؤنی میں رہنا بہت اچھا ہے،۔" لیکن ساتھ ہی اس نے، فوراً، وال اسٹریٹ جرنل کے نامہ نگار کی شدید مذمت کی جس نے اس کے گھر کا پتہ شائع کر کے اس کو اس منتقلی پر مجبور کیا ہے، اور ان کے اقدام کو "انتہائی غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا۔
امریکی خفیہ سروس نے گذشتہ ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے کئی ایسے عہدیداروں کو، جو ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کی صف اول میں کھڑے ہیں، فوجی چھاؤنیوں میں منتقل کر دیا ہے جن میں اسکاٹ بیسنٹ بھی شامل ہے؛ اور اس منتقلی کی وجہ "ایران کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات" بتائی گئی ہے۔
وزیر خارجہ، مارکو روبیو، وزیر جنگ، پیٹ ہگستھ، اور وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف، اسٹیون ملر بھی دیگر امریکی عہدیدار ہیں جنہیں چھاؤںیوں میں چھپایا گیا ہے۔ [گوکہ اگر ـ بالفرض ـ ایران حملہ کرنا چاہے تو شہری آبادی پر حملہ نہیں کرتا اور چھاؤنیاں کچھ زیادہ ہی نشانے پر رہیں گے!]
اسکاٹ بیسنٹ نے آج کے انٹرویو میں سی بی ایس کے میزبان کے سوال کے جواب میں کانپتی اور خوف زدہ آواز میں دعویٰ کیا: "میں اپنی رہائش کی جگہ تبدیل کرنے کے باوجود "میں ایران سے مرعوب نہیں ہونگا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ